عمران عباس ، نرگس فخری کیساتھ ٹی وی کمرشل میں نظرآئینگے

پاکستان و بھارت میں شوبز انڈسٹری میں مصروف اداکار و ماڈل عمران عباس بہت جلد بھارتی اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گے

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان و بھارت میں شوبز انڈسٹری میں مصروف اداکار و ماڈل عمران عباس بہت جلد بھارتی اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ گزشتہ روز انہوں نے دبئی میں بھارتی اداکارہ و ماڈل نرگس فخری کے ساتھ ایک ٹی وی کمرشل شوٹ کرایا ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ عمران عباس ایک اور بھارتی فلم کررہے ہیں جس کو فی الحال خفیہ رکھا جارہا ہے ۔ تشہیری مہم کے لئے دونوں فنکار اپنا کام مکمل کروانے کے باوجود سکرپٹ کی نوک پلک درست کرتے ہوئے پائے گئے ۔ دونوں فنکار اشتہاری فلم کی عکس بندی دبئی کی سڑکوں پر کراتے رہے ،اس موقع پر پاکستانیوں نے ان فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا تو وہ بھارتی فلم کی شوٹنگ سمجھ بیٹھے ۔اس موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اشتہاری فلم ہے اس کے سوا کچھ نہیں دوسری جانب شوبز انڈسٹری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اشتہاری فلمیں اور فنکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.