نامور قوال شیر میانداد کی شگفتہ اعوان کی ویڈیو میں ماڈلنگ

ملک کے نامورقوال شیر میانداد نے کینیڈین گلوکارہ شگفتہ اعوان کے ساتھ ایک ویڈیو میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کی

لاہور(کلچرل رپورٹر)ملک کے نامورقوال شیر میانداد نے کینیڈین گلوکارہ شگفتہ اعوان کے ساتھ ایک ویڈیو میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کی ۔ ویڈیو کے ڈائریکٹر ایس کیو، ڈی او پی عباس چودھری اور گیت نگار قیصر ندیم گڈو ہیں۔ ویڈیو پاکستان اور بھارت میں بیک وقت ریلیز کر دی گئی ہے ۔ شیر میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شگفتہ اعوان نے ڈیوٹ سانگ ریکارڈکرانے اور ویڈیو میں ماڈلنگ کی آفر کی جسے پہلے تو میں نے انکار کیا تاہم پھر کچھ دوستوں کے کہنے پر حامی بھر لی۔ ویڈیو میں استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے ۔ گلوکارہ شگفتہ اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے میرا شیرمیانداد سے گانا گوانے کا ارادہ تھا لیکن میں نے بعد میں فیصلہ کیا کہ ان سے ماڈلنگ بھی کرائی جائے ۔ انکاکہناتھاکہ وہ کینیڈا سے پاکستان واپسی پر ایک اور ویڈیو بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں وہ شیر میانداد کو دوبارہ بطور ماڈل کاسٹ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.