ماڈلنگ میر ی پہچان ہے ،اسے چھوڑ نہیں سکتی :لائبہ خان

فلموں کامعیاربہترہونے کے بعد فلم انڈسٹری پرتوجہ دیناشروع کی :اداکارہ

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ لائبہ خان نیازی نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،نئے ہنرمند ، ٹی وی فنکار اور ماڈلزکا رجحان بھی فلموں کی طرف بڑھ رہاہے ۔ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ مجھے ایک عرصے سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہورہی تھی تاہم روایتی فلموں کی وجہ سے میں نے ہمیشہ معذرت کی ۔اب فلموں کامعیاربہترہونے کے بعد شائقین کی توجہ سینماگھروں کی طرف مبذول ہوئی جس کے بعد میں نے فلم انڈسٹری پرتوجہ دیناشروع کی اوربطور ہیروئن پہلی فلم بادشاہ کو ن سائن کی تھی جس کی عکسبندی کاسلسلہ شروع ہوچکاہے ۔فلم میں اداکارموسیٰ خان ہیروکا کردار نبھارہے ہیں ۔لائبہ خان نیازی کاکہناتھاکہ مجھے فلم میں اپنا کرداربہت پسندآیا،میں پرامیدہوں کہ فلم بین میری اداکاری کوسراہیں گے ۔ انکاکہناتھاکہ میں فلم کی شوٹنگ کے علاوہ ماڈلنگ میں مصروف ہوں ،ماڈلنگ کونہیں چھوڑ سکتی کیونکہ ماڈلنگ نے مجھے پہچان دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.