میگھا سے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے 5 پروڈیوسرز کا رابطہ

سٹیج کے شائقین کو پہلے سے زیادہ کچھ منفرد اور نیا کر کے دکھاؤں گی:اداکارہ

لاہور (شوبزڈیسک ) فلمسٹار میگھا سے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے 5 پروڈیوسرز نے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار میگھا کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے بعد شوبز میں واپسی کے اعلان کے بعد لاہور سمیت دیگر شہروں کے ڈرامہ پروڈیوسرز نے رابطے کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے میگھا کا کہنا ہے کہ میں آئندہ چند روز میں کسی بھی سٹیج ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کرلوں گی اور سٹیج کے شائقین کو پہلے سے زیادہ کچھ منفرد اور نیا کر کے دکھاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈراموں کا معیار بہتر بنانے کیلئے بہترین سکرپٹ لکھنے کی ضرورت ہے ، فحش جملوں کا استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.