گلوکارہ لیڈی گاگا نے ماڈلنگ شروع کر دی،ریمپ پر پراعتماد واک

معروف گلوکارہ لیڈی گاگا اپنے منفرد انداز موسیقی سے خاصی شہرت رکھتی ہیں

نیو یارک(شوبزڈیسک) معروف گلوکارہ لیڈی گاگا اپنے منفرد انداز موسیقی سے خاصی شہرت رکھتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ انکے پرستاروں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ خاطر خواہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں امریکی شہر نیویارک میں منعقد کیے جانے والے فیشن ویک میں گلوکارہ نے بطور ماڈل ریمپ پر جلوے بکھیرے ،لیڈی گاگا اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ ریمپ پر جلوہ افروزہوئیں تو دیکھنے والے مداح حیران رہ گئے ۔گلوکارہ نے امریکی فیشن ڈیزائنر مارک جیکب کا ڈیزائن کردہ فر لگالانگ کوٹ زیب تن کر نے کے ساتھ لباس کی مطابقت کے لحاظ سے ہیئر سٹائل اور غیر معمولی بلاک ہیل لانگ بوٹ پہن رکھے تھے ۔ انہیں ریمپ پر انتہا ئی پر اعتماد انداز میں واک کر تا دیکھنے والے انکی شخصیت کے اس نئے پہلو سے بے حد متاثر ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.