ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’ انٹرسٹیلر‘ کانیاٹریلر ریلیز

لاس اینجلس:ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم’ انٹرسٹیلر‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔کرسٹوفر نولن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سائنسدانوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے تیزی سے تباہ ہوتے سیارے کو بچانے کے لئے دوسری دنیا کا سفر کرتے ہیں جس دوران انہیں غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پیرا ماؤنٹ فلمز اور وارنز بروز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 7نومبر کوسنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.