شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈر ‘‘کا مقبول کردار ’’فین‘‘ میں بھی شامل

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مقبول فلم ‘ڈر’ میں ان کا ولن کا کردارکس کو یاد نہیں ہوگا؟ اور اب خبریں ہیں

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مقبول فلم ‘ڈر’ میں ان کا ولن کا کردارکس کو یاد نہیں ہوگا؟ اور اب خبریں ہیں کہ شاہ رخ اپنے اس کردار کو آنے والی فلم ‘فین’ میں بھی کرینگے ۔کنگ خان اپنی آنے والی فلم ‘فین’ میں ایک سپر سٹار کیساتھ ساتھ اپنے ہی مداح کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی کے بارے میں اب تک زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم یہ فلم سپر سٹار آریان کھنہ اور ان کے مداح گورو کے گرد گھومتی ہے ۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ‘فین’ کے ہدایت کار منیش شرما اپنی اس فلم میں شاہ رخ کی فلم ‘ڈر’ کے کامیاب ولن کے کردار کو بھی شامل کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.