کرینہ کپورفلم ’’اڑتا پنجاب ‘‘ کیلئے ڈاکٹر بن گئیں

بالی ووڈا داکارہ کرینہ کپور ایک با ر پھر ڈاکٹر کا کردار نبھانے کے لئے اپنی نئی فلم‘اڑتاپنجاب’میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں

ممبئی (نیوز)بالی ووڈا داکارہ کرینہ کپور ایک با ر پھر ڈاکٹر کا کردار نبھانے کے لئے اپنی نئی فلم‘اڑتاپنجاب’میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے ۔ابھیشک چھوبے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کرینہ کپور ایک ڈاکٹر کے کردارمیں نظر آئیں گی جس کی کہانی ڈرگز سے متاثرہ لوگوں کے گرد گھومتی ہے ۔اس فلم کی کاسٹ میں کرینہ کے علاوہ شاہد کپور، عالیہ بھٹ اور پرابھجیوت سنگھ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اس سے پہلے بھی فلم‘کیونکہ’اور‘تھری ایڈیٹس’میں ڈاکٹر کا کردار نبھا چکی ہیں۔یہ فلم رواں سال جون میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.