توقیر ناصر کا بھی فلموں میں کا م کرنے کی خواہش کا اظہار

کستان میں ان دنوں ٹی وی ڈرامہ افرا تفری کا شکار ہے ،سینئر اداکار کا عشائیے میں خطاب

کراچی(سٹاف رپورٹر) ٹی وی ڈراموں کے لیجنڈ اداکار اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے سابق ڈائریکٹر جنرل توقیر ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان دنوں ٹی وی ڈرامہ افرا تفری کا شکار ہے ’ ڈرامے میں کام کرنیو الے ایکٹرز اور ڈائریکٹرزکے پاس وقت کم ہے کیوں کہ چینلزکی بہتات کی وجہ سے ڈراموں کی مانگ بڑھ گئی ہے اور کم وقت میں زیادہ کام ہورہا ہے اس وجہ سے ڈرامے کا معیار متاثر ہوا ہے تاہم اس کے باوجود ہمارا ڈرامہ بھارت سے بہت بہتر ہے وہ پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور حنیف خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیے میں ا ظہار خیال کررہے تھے اس موقع پر اطہر جاوید صوفی ،عبدالوسیع قریشی عابدہ خانم ،الطاف حسین و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔ توقیر ناصر جو ڈرامہ سیریل ہمراز کی ریکارڈنگ کیلئے کراچی آئے ہوئے تھے نے مزید کہا کہ پاکستان میں فلموں کا مستقبل بہتر نظر آرہا ہے ، کوئی اچھا کردار ملا تو فلموں میں ضرور کام کروں گا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلموں میں کام کرنے کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا تھا لیکن اب لگ رہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری ضرور ترقی کریگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.