پریانکا چوپڑا بولی ووڈ کی پرکشش اور حسین ترین اداکارہ قرار

ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو 2015 کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی ویب سائیٹ کی جانب سے کئے گئے عوامی سروے کے مطابق پریانکا چوپڑا کو سب سے زیادہ لوگوں نے بھارت کی پرکشش اور حسین ترین اداکارہ قرار دیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون دوسرے، سونم کپور تیسرے اور شردھا کپور حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں کنگنا رناوت پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2000 میں عالمی ملکہ حسن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.