کامیڈی فلم "ہاٹ پر سوٹ"کاپہلاٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی وڈ کی نامور اداکارہ و پروڈیوسر ریس ویٹر سپون اور صوفیہ ورگراکی کامیڈی سے بھرپور ایڈونچر ایکشن فلم”ہاٹ پرسوٹ”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ہدایتکارہ عینی فلیچرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسی پولیس افسر کے گِرد گھوم رہی ہے جو منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی ڈیل کو روکنے کیلئے ڈرگ ڈیلر کی بیوی کی مدد حاصل کر لیتی ہے اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہر ممکن کو شش کرتی ہے ۔ڈینا فاکس ، برونا پاپنڈریا اور ریس ویٹر سپون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں صوفیہ ورگرا اور ریس ویٹر سپون کے علاوہ مائیکل موسلے، جوڈی لیئن، رچرڈ ٹی جونز اور میتھیؤ دیل شامل ہیں۔ایکشن، ایڈونچراور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے طنز و مزاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جووارنر بروس پکچرز کے تحت 8مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.