اداکارہ میرااسپتال کیلئے چندہ مانگنے کراچی چیمبر پہنچی توانہیں جوتے کا تحفہ مل گیا

کراچی: اداکارہ میرا پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجروں سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے اسپتال کے لیے مدد مانگنے کراچی چیمبر آف کامرس پہنچی تو انہیں ایک تاجر نے تحفے میں جوتے پیش کردیئے۔

لالی ووڈ اداکارہ میرا نے گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں ’’شفقت اسپتال‘‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اور اسی سلسلے میں وہ کراچی چیمبر آف کامرس بھی پہنچ گئیں۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار حسین ووہرا نے میرا کی آمد کاخیر مقدم کیا اور میرا کے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایک صنعت کار نے میرا کے پروجیکٹ کے لیے نیم رضا مندی بھی ظاہر کی جب کہ میرا کی خوشنودی کے لیے ایک تاجر نے اپنی دکان سے خصوصی طور پر جوتے بھی منگوائے جو میرا کو تحفہ کے طور پر پیش کیے جس پر میرا پھولے نہ سمائیں۔ میرا نے اپنے اس دورے میں چیمبر آف کامرس کی رکنیت حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا جب کہ شادی سے متعلق سوال پر میرا نے خاموشی اختیار کی۔

میرا کا کہنا ہے کہ 2 ایکڑ کا پلاٹ مل گیا ہے لیکن اس کے انفرا اسٹریکچرکے کیے 50 کروڑ درکارہیں۔ماہرین نے اس لاگت پرسوال اٹھائیں ہیں کہ 2 ایکڑ کی زمین کے لیے یہ قیمت کافی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.