فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن‘ نئی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر

ہالی وڈ: مشہور و معروف ہالی وڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کی اگلی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن – ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی ہے۔

جس میں ایک بار پھر سے جانی ڈیپ لیجنڈنری کردار کیپٹن جیک اسپیرو کے روپ میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اور راہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔

دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریک ہیمر پروڈیوس کر رہے ہیں، جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اور جیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے، جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ 250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن – ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 7جولائی 2017کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائیگی۔

واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھاری معاوضے کے عوض جانی ڈیپ کو فلم میں دوبارہ کاسٹ کیا جن کا کہنا ہے کہ وہ کیپٹن جیک اسپیرو کے بغیر پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کا نیا سیکیوئل بنانے کے بارے میں سوچ بھی سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.