پولیو پر ضابطہ کار جاری، غیر ملکیوں کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پولیو پر بین الاقوامی سفری پابندیوں کے حوالے سے ضابطہ کار جاری کردیا، نجی اسپتالوں پر پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء پر پابندی عائد، سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے پاسپورٹ کی شرط بھی ختم، اب صرف نمبر دینا ہوگا، پاکستان میں قیام کیلئے غیرملکیوں کو بھی پولیو سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ کار کے مطابق  صرف سرکاری اسپتالوں سے جاری پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوگا، پولیو سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے تمام شرائط ختم کردی گئیں، اب سرٹیفکیٹ کیلئے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی کوئی پابندی نہیں، پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنیوالے کو صرف پاسپورٹ کا نمبر دینا ہوگا۔

ضابطہ کار میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 4 ہفتوں سے زائد قیام پذیر غیرملکیوں کو پولیو سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا، 4 ہفتوں سے کم قیام کرنیوالے غیرملکی سرٹیفکیٹ سے مستثنٰی ہوں گے، تاہم پاکستان آمد پر پولیو ویکسینیشن سے استثنٰی حاصل نہیں ہوگا، پولیو سرٹیفکیٹ صرف 19 گریڈ کا افسر ہی جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.