کینگروز نے گرین شرٹس کی دوسری پوزیشن چھین لی

نئی دہلی: بھارت جنوبی افریقہ کو سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں337 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی جبکہ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی دوسری پوزیشن بھی چھن گئی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کے آخری روز 481 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ریکارڑ سست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 143 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔

پانچویں دن کے آغاز پر جنوبی افریقہ کا اسکور دووکٹوں پر 72 رنز تھا جبکہ کپتان ہاشم آملہ 22 اور اے بی ڈی ولیئرز 11 رنز پر کھیل رہے تھے تاہم ہاشم آملہ سست بیٹنگ کا ریکارڑ توڑتے ہوئے 288 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔فیف ڈوپلیسی 117 گیندوں پر 10 رنز بنا کر جڈیجا کا شکار بنے تو جنوبی افریقہ کا اسکور 111 رنز تھا، ایک رن کے اضافے کے بعد جے پی ڈمینی کو ایشون نے واپس پویلین بھیج دیا۔ جنوبی افریقہ کا اسکور 136 رنز پر پہنچا تو ڈین ولاس 13 رنز بنا کر یادیو کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ اے بی ڈی ولیئرز کی ہمت بھی 345 گیندوں پر 43 رنز بنا کر جواب دے گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے آٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی کائل ایبٹ تھے جو بغیر کھاتہ کھولے یادیو کا شکار بنے، ڈین پیڈٹ ایک رن بنا کر آٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کا اسکور143 رنز تھا۔

143 کے ہی اسکور پرمورنے مورکل دو رنز بنا کر ایشون کا شکار بنے اور پوری ٹیم 143 رنز پر آٹ ہوکر سیریز میں تیسری شکست حاصل کی۔ عمران طاہر صفر پر ناٹ آٹ رہے۔بھارت کی جانب سے ایشون نے ایک دفعہ پھر بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یادیو نے 3 اور جڈیجا نے دو وکٹیں حاصل کرکے فتح میں اپنا حصہ ڈال دیا. اور ٹیم 337 رنز کے بھاری مارجن سے جیت گئی

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 121 رنز پر آٹ ہوئی تھی۔بھارت نے پہلی اننگز میں 334 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 267 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔میچ کی دو اننگز میں سنچریاں بنانے والے اجنکیا راہانے کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ ایشون کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔بلے بازوں کے لیے تاریخی مشکل پچوں میں ہندوستان نے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو تیسرے ہی روز 108 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ناگپور میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھی تین دن میں ریکارڑ 40 وکٹیں گری تھیں جہاں بھارت 124 رنز سے کامیاب ہوا تھا۔

ہندوستان نے سیریز میں 3-0 سے کامیابی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر کرلی جبکہ پاکستان کا دوسرا نمبر چھین کر آسٹریلیا کے نام کردیا۔آئی سی سی کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ سیریز میں بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے باوجود پہلے، آسٹریلیا دوسرے، پاکستان تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر موجود ہے، انگلینڈ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا کا نمبر ساتواں ہے. بھارت نے دس سال بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی اس سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقا نے ہندوستان کو ہرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.