امریکی ٹینس کوچ نک بولیٹری نے انوکھا خیال ظاہر کردیا

اگر نوواک جوکووچ ہوتا تو راجر فیڈرر کو صرف ایک گرینڈ سلم ایونٹ تو جیتنے دیتا

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)امریکی ٹینس کوچ نک بولیٹری نے انوکھا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ نوواک جوکووچ ہوتے تو راجر فیڈرر کو کم از کم ایک گرینڈ سلم ایونٹ تو جیتنے ہی دیتے ۔ سوئس کھلاڑی 18ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کا انتظار کرتے ہوئے سربین حریف کیخلاف تین فائنلز ہار چکے ہیں۔ انہوں نے آخری گرینڈ سلم ٹائٹل دو ہزار بارہ میں جیتا تھا جب انہیں ومبلڈن کے فائنل میں برطانوی حریف اینڈی مرے کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ بولیٹری کے مطابق اپنے حریفوں کا احترام کرنے والے راجر فیڈرر اسپورٹس کیلئے انتہائی اہم ہیں جن کی فیملی ان کی فاؤنڈیشن کی مدد کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.