ٹرپل ایچ سے مقابلے کیلئے سخت حریف ریسلر منظرعام پر آگیا

رومن رینز نے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے ایک قدم اور آگے بڑھا دیا

اوہائیو(اسپورٹس ڈیسک)ٹرپل ایچ سے مقابلے کیلئے سخت حریف ریسلر سامنے آگیا جب رومن رینز نے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ ٹائٹل کیلئے ایک قدم اور آگے بڑھا دیا۔ رومن رینز نے اتوار کی شب اوہائیو میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ فاسٹ لین میں بروک لیسنر اور ڈین امبروز کو شکست دے کر ریسل مینیا 32 میں چیمپئن شپ مقابلے کیلئے جگہ بنائی اور اب ان کو چیمپئن شپ بیلٹ جیتنے کیلئے ٹرپل ایچ کو شکست دینا ہوگی۔ اتوار کی شب سب سے بڑا مقابلہ ان تینوں ریسلرز کے درمیان ہی تھا جس میں رومن رینزنے اپنا خاص دا مارتے ہوئے فتح یقینی بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.