بنگلہ دیشی پیسر اور ان کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ چلانے کا اعلان

جرم ثابت ہونے پر شہادت حسین اور بیگم کو 14سال کی قید کی سزا ہو سکتی ہے

ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی عدالت نے گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں کرکٹر شہادت حسین اور ان کی بیوی کیخلاف مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے ۔29 سالہ پیسر اوران کی اہلیہ نے ایک بچی کو غیر قانونی طور پر ملازم رکھا ہوا تھا جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہراساں بھی کیا گیا۔ اگر جرم ثابت ہو گیا تو دونوں کو 14 سالہ تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔ دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے تاہم پراسیکیوٹر علی اصغر سواپن کے مطابق جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 20 مارچ سے مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.