پی ایس ایل: دوسرے ایڈیشن کے میچز پاکستان میں کرائیں گے ، نجم سیٹھی

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچز پاکستان میں کرانے کی خوش خبری دے دی۔

دبئی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچز پاکستان میں کرانے کی خوش خبری دے دی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی اور اختتامی میچز پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلیں اور پلیئرز ایسوسی ایشن سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔انہوں نے ایونٹ کی بھرپور کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں چھبیس ہزار شائقین کی موجودگی کامیابی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جو پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند امر ہے ۔ پی ایس ایل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.