امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کینگرو کپتان کو مہنگا پڑ گیا

سٹیون اسمتھ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تیس فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ واضح رہے کہ اسٹیون اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کین ولیمسن کو ناٹ آؤٹ قرار دینے پر امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا۔ آئی سی سی پریس ریلیز کے مطابق جوش ہیزل ووڈ کے بعد اسٹیون اسمتھ کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اور کپتان ہونے کی وجہ سے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.