معافی چاہتاہوں! پیٹرسن کااردو میں ٹویٹ

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلا م آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں سے معافی مانگ لی

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلا م آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں سے معافی مانگ لی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ معافی اردو میں مانگی گئی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ بہت پریشان ہوں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں سے معافی چاہتا ہوں۔ اگلے سال اور اچھا کھیلیں گے ’’،یادر ہے کہ انگلش بلے باز نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کر دار نبھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.