آسٹریلین گالفر ایڈم اسکاٹ کے ٹائٹل جیتنے کا قحط ختم ہوگیا

ہونڈا کلاسک گالف ایونٹ کی ٹرافی جیت کر دو سالہ عرصے میں پہلا اعزاز اپنے نام کیا

فلوریڈا (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلین گالفر ایڈم اسکاٹ کے ٹائٹل جیتنے کا قحط ختم ہوگیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ہونڈا کلاسک گالف ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں ایک شاٹ کے فرق سے ٹرافی اپنے نام کی۔ یہ تقریباً دو سال میں ان کی پہلی ٹائٹل کامیابی ہے ۔ حالیہ جیت کی بدولت ان کی ورلڈ رینکنگ بھی بہترہو گئی ہے اور وہ چار درجے ترقی کی بدولت تیرہویں سے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ انہوں نے آخری راؤنڈ میں اسپین کے سرجیو گارشیا کو شکست سے دوچار کیا۔ منفی نو کے اسکور سے فتح پانے والے ایڈم اسکاٹ کا کہنا ہے کہ وہ کھیل میں بہتری پر کافی خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.