بخوبی جانتے تھے کہ ابتدائی چھ اوورز انتہائی اہم ہیں،شعیب ملک

یو اے ای کیخلاف ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مرد میدان کا ایوارڈ لینے والے پاکستانی …

میرپور(اسپورٹس ڈیسک)یو اے ای کیخلاف ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مرد میدان کا ایوارڈ لینے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز آسان نہیں تھیں اور وہ اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ ابتدائی چھ اوورز کا کھیل انتہائی اہم ہے اور یہ عرصہ گزارنے کے بعد شاٹس کھیلنا آسان ہو جائے گا اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تین وکٹیں گرنے کے بعد انہوں نے رن ریٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ابتدائی چھ اوورز پر دھیان دیا اور ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب رہے ۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی بالرز نے شروع کے چھ اوورز میں اچھی بالنگ کی لیکن بعد میں چاروں طرف اسٹروکس بھی کھائے جس پر غور کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.