خراب کارکردگی کی ذمہ داری وکٹوں پر نہیں ڈالی جا سکتی،اظہر محمود

قومی ٹیم کے عبوری بالنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بیٹنگ لائن کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری وکٹوں پر نہیں ڈالی جا سکتی حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ گھاس کی وجہ سے بالرز کو کافی مدد مل رہی ہے ۔

ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے عبوری بالنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بیٹنگ لائن کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری وکٹوں پر نہیں ڈالی جا سکتی حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ گھاس کی وجہ سے بالرز کو کافی مدد مل رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن کو بھی مشکلات کا سامنا ہے تاہم یہ پہلو ابھار کر پاکستانی بیٹسمینوں کے خراب شاٹ سلیکشن پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بالر ہے جو پچ کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کے باعث وکٹیں لے رہا ہے ۔ سابق آل راؤنڈر کے مطابق قومی بالرز کو اختتامی اوورز میں فیلڈ پلیسنگ سکھانے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کیخلاف جیت سے ٹیم کامورال بلند ہوا ہے اوراس کا اثر آئندہ میچز پربھی پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.