شہریارخان نے بھارتی بورڈ کو سیکیورٹی تحفظات سے آگاہ کردیا

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کو فون کر کے انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارت میں سیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کو فون کر کے انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارت میں سیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ششانک منوہر نے شہریارخان کو یقین دہانی کرائی کہ پورے ایونٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جو بھارت کی ذمہ داری ہے ۔ واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے کہ وہ وینیو تبدیل ہونے کی صورت میں کسی بھی جگہ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.