ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بنگلہ دیش کی آفیشل کٹ موضوع بحث بن گئی

سوشل میڈیا پر شائقین نے میگا ایونٹ کیلئے بنگال ٹائیگرز کی سرخ جرسی کو مسترد کردیا

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بنگلہ دیش کی آفیشل کٹ موضوع بحث بن گئی۔ بیشتر شائقین کی جانب سے بنگال ٹائیگرز کی اس جرسی کو ناپسند کیا جا رہا ہے جس میں زیادہ تر سرخ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ دوسری کٹ روایتی گرین کلر کی ہے ۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں دو مختلف کٹس پہن کر فوٹو شوٹ کرایا۔ یہ بات ابھی تک طے نہیں ہو سکی کہ بنگلہ دیشی ٹیم کون سی کٹ ورلڈٹی ٹونٹی میں زیب تن کرے گی تاہم سوشل میڈیا پر شائقین سرخ کٹ کو زمبابوے کی کٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.