تلکرتنے دلشان نے انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے سے انکار کردیا

عمر کھیل میں حائل نہیں، سری لنکا کو دوبارہ ورلڈٹی ٹونٹی میں فاتح دیکھنا چاہتا ہوں،کرکٹر

کولمبو(نیوز) سری لنکن بلے باز تلکرتنے دلشان نے انٹر نیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کااعلان کرنے سے انکار کردیا ۔ ا ن کا کہنا ہے کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں جس میں عمر حائل نہیں ہو رہی۔ ان کی خدمات قومی ٹیم کیلئے ہیں جسے وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں دوبارہ فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم حالیہ عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا مکمل استعمال کرنے سے قاصر رہی اور اس معاملے پر کوچ اور کپتان سے بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام شعبوں میں مفید ثابت ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے باؤلنگ کرانے کا انحصار کپتان پر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.