عامر خان باکسنگ کی دنیا میں سرفہرست پوزیشن کے خواہش مند

سات مئی کو لاس ویگاس میں میکسیکو کے کینیلو الوریز کے خلاف رنگ میں اتریں گے

لندن(اسپورٹس ڈیسک) شہرہ آفاق برطانوی باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کینیلو الوریز کو شکست دے کر باکسنگ کی دنیا میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیں گے ۔ 29سالہ سابق اولمپک سلور میڈلسٹ اور لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن سات مئی کو لاس ویگاس میں میکسیکو کے ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ چیمپئن کینیلو الوریز کے خلاف رنگ میں اتریں گے ۔ عامرخان کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ اس بڑے مقابلے پر مرکوز ہے اور وہ اس کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں کیونکہ فلائیڈ مے ویدر اور مینی پیکیو کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے پاس ٹاپ پر جانے کا بہترین موقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.