میسی اور رونالڈو کو نمبر ون ثابت کرنے کی جان لیوا بحث

34ویں سالگرہ منانے والے نائیجرین باشندے اوبینا کا گلا ہم وطن نے کاٹ ڈالا

ممبئی(اسپورٹس ڈیسک) میسی اور رونالڈو کو نمبر ون ثابت کرنے کی بحث میں ایک نائیجرین شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کی 34 ویں سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ یہ دردناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سالگرہ کا جشن اگلی صبح 9 بجے تک جاری تھا اور اوبینا ہم وطن مائیکل چکووما کے ساتھ مہیش بلڈنگ کے تیسرے فلور کی بالکنی میں فٹ بال کھیل رہے تھے ۔ بحث کے دوران شراب کے نشے میں مدہوش اوبینا نے ایک خالی بوتل مائیکل پر پھینکی جو دیوار سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی اور مائیکل نے طیش میں شیشے کے ایک ٹکڑے سے اوبینا کا گلا کاٹ ڈالا جسے گرفتارکرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.