میچ ہارنے کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے کئی انوکھے ریکارڈز

کرائسٹ چرچ: ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو جہاں 150 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں اس نے خراب ترین پرفارمنس کے کئی انوکھے ریکارڈز بنانے کا بھی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی ناکارہ بولنگ اور آندرے رسلز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 310 بنائے جو تمام ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔

قومی ٹیم نے میچ کے دوران بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ریکارڈ بھی اپنے نام کئے جس میں اس کے 4 ابتدائی بلے باز ناصر جمشید، یونس خان، حارث سہیل اور احمد شہزاد کا صرف ایک رن پر آؤٹ ہونا ہے جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ کینیڈا کے نام تھا جو اس نے 2006 میں زمبابوے کے خلاف 4 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر اپنے نام کیا۔

ویسٹ انڈیز سے 150 رنز سے شکست بھی ورلڈ کپ کے مقابلوں میں رنز کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی شکست اور ویسٹ انڈیز کی سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل ورلڈ کپ 2011 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 110 رنز سے بدترین شکست دی تھی جو ریکارڈ ویسٹ انڈیز نے اب اپنے نام کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.