قومی کرکٹ ٹیم بھی بھی نیب کی مہم ’کرپشن سے انکار‘ میں شامل ہوگئی

اسلام آباد: نیب نے بدعنوانی کیخلاف اپنی فعال حکمت عملی تیز کر دی۔

اس ضمن میں کرکٹ ٹیم کے ارکان نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے آسٹریلیا روانگی سے قبل انسداد بدعنوانی مہم کے پیغام ’’کرپشن سے انکار‘‘ کی حمایت کیلیے پیغامات دیے، اس مہم کا مقصد عوام میں بدعنوانی کیخلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔

چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا کہ کرکٹرز نے پاکستانی نوجوانوں کو مثبت پیغام دیا۔ انھوں نے چیئرمین پی سی بی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کے ساتھ مل کر نیب اپنا ہدف موثر طور پر حاصل کر سکتا ہے۔ نیب کرکٹ کے کھلاڑیوں کو لیکچرز بھی دے گا جو پی سی بی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا مینڈیٹ بھی ہے۔ ادھر ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مہم میں شرکت کر کے کھلاڑیوں نے اپنی قومی ذمے داری نبھائی۔ویب سائٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.