بالرز ایک بار پھر ناکام،کیویز نے 370رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیدیا

نیپئر:کیوی بیٹسمینوں نے پاکستانی بالرز کو ایک بار پھر خاطر میں نہ لاتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،پاکستان کا کوئی بھی بالر کیویز کیلئے مشکلات پیدا نہ کرسکا اور نیوزی لینڈ نے 369رنز بنا ڈالے ، جو پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔نیپئر میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میںنیوزی لینڈکے کپتان مک کولم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اسی کوشش میں کپتان مک کولم 31رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں مارٹن گپٹل اور ولیم سن نے 128رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، اس موقع پر گپٹل 76رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ولیم سن اور ٹیلر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 79رنز بناکر کیویز کے حوصلے اور بلند کردیے۔اس دوران ولیم سن نے شاندار سنچری اسکور کی ، وہ 88گیندوں پر 112رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔راس ٹیلر بھی ولیم سن نے پیچھے نا رہے اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 70گیندوں پرناقابل شکست 102رنز بنا ڈالے۔کیوی بیٹسمینوں نے ہر بالر کی جم کی پٹائی کی اوریوں مقررہ 50اورز میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں پر 369بناڈالے،جو پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا دوسرا بڑا اسکور ہے، اس سے قبل جنوبی افریقا نے فروری 2007ء میں سینچورین کے مقام پر 392رنز بنائے تھے۔پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے 2جبکہ شاہد آفریدی، حارث سہیل اور احمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.