پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ڈھاکہ:  سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے بھی میرپور ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو صفر کی شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے ڈھاکا میں بھرپور پریکٹس کی جبکہ اس کے برعکس بنگلادیشی ٹیم نے سیریز جیتنے کے بعد آرام کو ترجیح دی۔

راحت علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہونیوالے عمر گل سے ٹیم کو امیدیں ہیں۔ بولنگ کلیئرنس پانے والے محمد حفیظ بھی سیریز کے آخری میچ میں بولنگ کروا سکیں گے۔ میزبان بنگالی ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف وائٹ واش کے خواب سجا لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.