سلمان بٹ کو آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے طلب کرلیا

لاہور : اسپاٹ فکسنگ اسکنڈل ميں پابندی کا سامنا کرنے والے سابق کپتان سلمان بٹ پر ڈوميسٹک کرکٹ کے دروازے جلد کھلنے کا امکان ہے، آئی سی سی اينٹی کرپشن يونٹ نے سلمان بٹ کو طلب کرليا۔

آئی سی سی نے سلمان بٹ کو چيئرمين پی سی بی شہريار خان کی درخواست پر طلب کيا ہے، سلمان بٹ کی اينٹی کرپشن يونٹ کے حکام سے ملاقات 28 اپریل کو دبئی ميں ہونے کا امکان ہے۔ملاقات کے دوران سلمان بٹ اسپاٹ فکسنگ ميں ملوث ہونے کا اعترافی بيان ريکارڈ کرائیں گے، تعاون کی صورت ميں ڈوميسٹک کرکٹ کھيلنے کی پابندی ختم ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.